Thursday January 23, 2025

وزیر اعظم عمران خان نے تو شہباز شریف کو بھی پیچھے چھو ڑ دیا ،بازی لے گئے

لاہور (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 95 لاکھ 30 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ وہ خود 19 شخصیات کو فالو کرتے ہیں، جن میں صدر عارف علوی، شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، عمران اسماعیل، نعیم الحق، اسد عمر، شیریں مزاری، عندلیب عباس، جمائما اور دیگر شامل ہیں۔وزیر اعظم وفاقی وزرا شیخ رشید، فواد چودھری، لیجنڈ

کرکٹر اور فیملی کے کسی ممبر ز کو فالو نہیں کرتے۔روزنامہ دنیا کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے فالوورز کی تعداد 43 لاکھ 30 ہزار ہے لیکن وہ صرف 82 شخصیات کو فالو کرتے ہیں، جن میں بلاول بھٹو زرداری، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ترک صدر طیب اردوان، برطانوی اور کینیڈین وزرا اعظم، پارٹی رہنما احسن اقبال، سعد رفیق، مئیر لندن اور دیگر شامل ہیں۔مریم نواز کو ٹوئٹر پر فالو کرنے والے صارفین کی تعداد 57 لاکھ تک جاپہنچی، وہ خود 8559 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو فالو کرتی ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کے فالوورز کی تعداد 32 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی لیکن وہ صرف 1826 شخصیات کو فالو کرتے ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ کے فالوورز کی تعداد 5 کروڑ 97 لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ وہ صرف 45 شخصیات کو فالو کرتے ہیں۔ترک صدر طیب اردوان کو ٹوئٹر پر فالو کرنے والے صارفین کی تعداد 1 کروڑ 36لاکھ ہے۔

FOLLOW US