Wednesday November 27, 2024

انتہائی خطرناک ’ساب 2000‘ جنگی طیارے پاکستانی سرزمین میں پہنچ گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انتہائی خطرناک ’ساب 2000‘ جنگی طیارے پاکستانی سرزمین میں پہنچ گئے ۔۔۔ پاکستان کو جدید “ساب 2000 جنگی طیارے موصول ہوگئے، سویڈش ساختہ طیارے جدید ریڈارز سے لیس ہیں، پاکستان کے فضائی دفاع کو مزید مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا فضائی دفاع مزید مضبوط ہوگیا ہے۔ فضائی حدود کی پیٹرولنگ کیلئے پاکستان کو جدید “ساب 2000 جنگی طیارے موصول ہوگئے ہیں۔عسکری ذرائع کے مطابق پاکستان نے سویڈن سے”ساب 2000 جنگی طیارے حاصل کیے ہیں

۔ساب 2000 طیارے دنیا کے جدید ترین ریڈارز سے لیس کیے جائیں گے۔ پاکستان کے فضائی دفاع کو مزید مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ پاکستان کو 3 ساب 2000 جنگی طیاروں کی کھیپ موصول ہوئی ہے۔ پاکستان اور سویڈن کے درمیان “ساب 2000 جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ 2017 میں طے ہوا تھا۔ جبکہ اب معاہدے کے تحت پاکستان کو طیارے موصول ہوگئے ہیں۔ “ساب 2000طیاروں پر پاک فضائیہ کے انجینئرز خود کام کریں گے اور ان طیاروں میں دنیا کے جدید ترین ریڈار سسٹم کو شامل کیا جائے گا۔ طیاروں کو ریڈار سسٹم سے لیس کرنے کے بعد ان طیاروں کی مدد سے فضائی پیٹرولنگ مزید موثر ہو جائے گی۔

FOLLOW US