Thursday January 23, 2025

آصف زرداری اور فریال تالپور کی عدالت پیشی کے موقع پرقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے

اسلام آباد(آئی این پی ) احتساب عدالت نے جعلی اکا ئو نٹس کیس میں3ملزمان اعظم وزیر ،عدنان جاوید اورنثارعبداللہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کر دیے جبکہ ملز م اقبال آرائیں کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ آئندہ سماعت پرطلب کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی اکانٹس کیس میں آصف علی زرداری، فریال تالپور او دیگر ملزمان کیخلاف مقدمے کی سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی ۔آصف زرداری، فریال تالپور اور نیب پراسیکیوشن ٹیم

احتساب عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت نے استفسار کیا 4ملزمان اب تک عدالت میں پیش کیوں نہیں ہو ئے ؟دو ملزمان اعظم وزیر خان اور ناصرکی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جبکہ ایک ملزم عدنان جاوید کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔احتساب عدالت نے ملزمان کو آئندہ سماعت پرگرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا، تفتیشی افسر نے بتایا ملزم کوتلاش کررہے ہیں،دیئے گئے ایڈریس پرنہیں ملا، جس پر عدالت نے ایک ملزم اقبال آرائیں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔تفتیشی افسر نے بتایا ہماری اطلاع کے مطابق ملزم اقبال آرائیں فوت ہوچکاہے، جس پر عدالت نے ملزم کاڈیتھ سرٹیفکیٹ آئندہ سماعت پرطلب کرلیا تاہم تفتیشی افسرکی جانب سے پیپر بک تیار نہ کی جاسکی، آئی او نے کہا کچھ وقت دیاجائے ریکارڈ لایاہوں پھر پیپربک تیارکرلوں گا۔نیب پراسیکیوٹر مظفرعباسی نے کہا جوملزمان جیل میں ہیں ان کویاددہانی کیلئے خط لکھاگیا، جس پر جج نے کہا جوملزمان جیل میں ہیں وہ کسی اورکیس میں توجیل میں نہیں، مظفرعباسی نے جواب دیا 5 ملزمان جیل میں ہیں جن میں 4ملیرجیل میں ہیں اور سات ملزمان جوڈیشل ریمانڈپرہیں، نورین سلطان اورکرن آفتاب پیش ہوئی ہیں، دونوں کی درخواستوں پرکارروائی جاری ہے۔ سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ نیب کو کیس میں 2 ملزم خواتین نورین اور کرن کی جانب سے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔دونوں کی درخواستوں پر ضابطے کی کارروائی ابھی مکمل نہیں ہوئی۔، جوملزمان پیش نہیں ہورہے ان کونوٹسزجاری کیے جائیں، جس پر وکیل صفائی نے کہاملزمان اسی کیس میں جیل میں ہیں نوٹس جاری نہیں ہوسکتے۔عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ کونوٹس جاری کرتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ کے ذریعے ملزمان کوطلب کرلیا اور سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔

FOLLOW US