Thursday January 23, 2025

اسلام آباد میں اوباش نوجوانوں کی کینیڈین خاتون کیساتھ سر عام انتہائی شرمناک حرکت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد میں اوباش نوجوانوں کی کینیڈین خاتون کیساتھ انتہائی شرمناک حرکت ، 15پر کال کے باوجود پولیس مدد کو نہ پہنچی ، لڑکوں نے کیا کام کیا تھا ؟ جانیں ۔۔۔وفاقی دارالحکومت میں ایک کینیڈین خاتون کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ 15 پر کال کرنے کے باوجود پولیس نہ پہنچی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کینیڈین خاتون کے ساتھ اوباش نوجوانوں نے بدتمیزی کی،

ہراساں کیا اور پیچھا کرتے رہے۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ نوجوان میرے ڈرائیور سے اس کی رہائشگاہ کا پتا بھی پوچھتے رہے۔ کینیڈا سے تعلق رکھنے والی متاثرہ خاتون نے کہا ہے کہ 15 پر کال کی تو کہا گیا کہ تھانے کال کریں اور درخواست دیں۔ خاتون نے وزیراعظم کے پورٹل پر شکایت درج کرا دی ہے۔ ادھر اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شکایت متعلقہ ایس پی کو بھجوا دی گئی ہے۔ کینیڈین خاتون نے پاکستانی شہری سے شادی کی ہے اور 2018ء سے پاکستان میں رہائش پذیر ہے۔

FOLLOW US