Thursday January 23, 2025

شہباز شریف کی لندن میں خفیہ مگر اہم ترین ملاقات بےنقاب، حکمراں جماعت پر سکتہ طاری

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی لندن میں پر اسرار مصروفیات، میڈیا سے چھپ کر مخلتف شخصیات سے ملاقاتیں، دستاویزات کا بھی تبادلہ کیا گیا۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف نے نجی ہوٹل میں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ دستاویزات کا بھی تبادلہ کیا گیا۔ایک 40 سالہ پاکستانی شخص نے انہیں دستاویزات فراہم کیں۔شہباز شریف نے 58 سالہ معروف قانون دان سے بھی ملاقات کی۔

سابق وزیراعلیٰ لندن میں قیام کے دوران میڈیا اور صحافیوں سے بھی بھاگتے رہے۔ خیال رہے گذشتہ ہفتے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف لندن روانہ ہوئے تھے۔شہبازشریف نجی ائیرلائن کیو آر621 سے لندن روانہ ہوگئے. شہباز شریف نے اپنا اوراپنی اہلیہ نصرت شہباز کا برطانیہ کا ملٹی پل ویزا حاصل کیا تھا جبکہ انہوں نے اپنی والدہ اور اپنے 4 اسٹاف ممبرز کے ویزے بھی لگوا لئے تھے. ذرائع کے مطابق شہبازشریف اپنے طبی معالج سے مشاورت اور معائنے کے لئے لندن گئے ہیں‘وہ دورہ لندن کے دوران حمزہ شہباز کی اہلیہ اور اپنی پوتی کی خیریت دریافت کریں گے. سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے دورہ لندن کی تصدیق کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے میرے چھوٹے بیٹے کو فرزند اور بڑے بیٹے کو شادی کے 20 سال بعد بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے، نومولود بچی کا پیدائش کے ایک ہفتے بعد لندن میں دل کا بڑا آپریشن ہوا ہے، میں ان حالات میں لندن کا دورہ کرنے جا رہا ہوں تاکہ اپنی پوتی اور پوتے کو دیکھ سکوں اوراپنے طبی معائنہ کے بعد جلد وطن واپس لوٹ آوں گا. شہباز شریف نے مزید کہا کہ ای سی ایل میں نام شامل ہونے کی وجہ سے ابھی تک ان بچوں کو نہیں دیکھ سکا تاہم عدالتوں کے حکم کے تحت ضمانت ملی اور نام ای سی ایل سے نکالا جا چکا ہے. حمزہ شہباز کی نو مولود لڑکی کا پیدائش کے ایک ہفتے بعد دل کا آپریشن ہوا لیکن میں نے ابھی تک دونوں پوتا پوتی کو نہیں دیکھا کیونکہ میں حراست میں رہا اور میرا نام ای سی ایل میں بھی موجود تھا. طبی معائنہ کے بعد جلد وطن واپس لوٹ آوں گا۔

FOLLOW US