Thursday January 23, 2025

بڑے پاکستانی شہر پر قیامت ٹوٹ پڑی،کئی قیمتی جانیں چلی گئیں

کراچی (آئی این پی ) کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز گرد آلود ہوا ؤ ں کے باعث مختلف واقعات میں 3افرادجاں بحق جب کہ اسکول کی چھت گرنے اور مختلف واقعات میں 5 طالبعلموں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے، فضا میں دھول مٹی کی مقدار معمول سے کئی گنا بڑھ گئی ہے اور حد نگاہ کم ہوگئی ، کئی علاقوں میں بجلی کی تاریں ٹوٹنے سے بجلی کی فراہمی متاثر ہو گئی ، مغربی ہوا ؤ ں کا سسٹم شہر میں (آج) منگل تک موجود رہے گا ۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں گزشتہ رات سے تیز ہوا ؤ ں کا سلسلہ جاری ہے

جس کی وجہ سے بجلی کے تار ٹو ٹنے سے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی جب کہ فون لائن اور انٹر نیٹ سروس بھی متاثر ہے۔فضا میں دھول مٹی کے باعث حد نگاہ کم ہوگئی جس کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق پیپلز چورنگی کے قریب درخت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ ٹیپو سلطان سگنل کے قریب اسکول کی چھت گرنے سے 5 طالبعلم زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لانڈھی تین نمبر میں گھر کی دیوار کا حصہ گر گیا جس کے بعد 2 افراد زخمی ہوئے، سرجانی ٹان سیکٹر 7 ڈی میں گھر کی چھت کا حصہ گرنے سے دو افراد زخمی ہوئے۔لیاری چاکیوڑا میں مدرسے کی چھت گر گئی جب کہ تیز جھکڑ سے جامع مسجد فش ہاربر کی عارضی چھت اڑ گئی جس سے مذن زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کل رات گرد و غبار کا طوفان توقع سے زیادہ تھا جس کے دوران ہوائیں 65 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں۔سردار سرفراز کا مزید کہنا تھا کہ مغربی ہوا ؤ ں کا سسٹم شہر میں موجود ہے جو(آج) شام تک نکل جائے گا تاہم آج بھی ہواں کی رفتار زائد رہے گی۔دوسری جانب بارش برسانے والا سسٹم ایران سے گزشتہ رات بلوچستان میں داخل ہوا جس کے بعد کوئٹہ، کوہلو، اورماڑہ، چمن، زیارت، جیوانی، دکی،گوادر میں شدید بارش ہوئی۔کئی علاقوں میں بجلی کے کھمبے گرنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جب کہ سیلاب کے باعث ہرنائی کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

FOLLOW US