Wednesday November 27, 2024

توبہ استغفار گیس کی قیمت بڑھ کر کتنی ہونے والی ہے ایسا انکشاف جس نے پاکستانیوں کے ہوش اڑادیے

لاہور(آئی این پی ) چیئرپرسن اوگرا عظمیٰ عادل نے کہا ہے سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، جو 75 سے 80 فیصد ہوسکتا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔چیئر پرسن اوگرا عظمی عادل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیس کی قیمت خرید میں اضافہ ہوا ہے، 2 سال سے گیس کی قیمتیں نہیں بڑھ سکیں، قیمت خرید اور فروخت میں فرق بڑھ گیا ہے، 723 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت

میں اضافہ مانگا گیا ہے۔ انہوں نے کہا سوئی نادرن کے غیر ضروری اخراجات کو نہیں مانا جائے گا، ڈالر کی قیمت بڑھنا بھی ایک فیکٹر ہے، ایس این جی پی ایل کے دیوالیہ ہونے کا مکان نہیں، حکومت ایسی کمپنیوں کو دیوالیہ نہیں ہونے دیتی۔عظمی عادل نے مزید کہا سردیوں میں اوور بلنگ کی وجہ چوتھا سلیب ریٹ اور پریشر فیکٹر تھا، کسی کو معاہدے سے ہٹ کر پریشر لگا ہے تو اسے ریفنڈ ملے گا، اوور بلنگ کے ذمہ داروں کا تعین وزیراعظم کی کمیٹی کریگی۔

FOLLOW US