Thursday January 23, 2025

چینی کم ظرف لوگوں نے پاکستان کی محبت کا گھنائونا جواب دیدیا ، پاکستان کو پتہ لگتے ہی چینی سفارت خانہ حرکت میں آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چینی کم ظرف لوگوں نے پاکستان کی محبت کا گھنائونا جواب دیدیا ، پاکستان کو پتہ لگتے ہی چینی سفارت خانہ حرکت میں آگیا ، کیا کام کر ڈالا ؟ جانیں ۔۔۔ چینی شہریوں کا پاکستانی لڑکیوں سے شادی کے بعد ان کے اعضاء نکالنے کا انکشاف، چینی سفارت خانے نے شدید ردعمل دے دیا، دونوں ممالک کے معصوم شہریوں کے ساتھ ایسے گھناونے کام میں ملوث افراد کیخلاف کاروائی کیلئے پاکستان کو معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ تفصیلات کے مطابق

چینی شہریوں کی جانب سے پاکستانی لڑکیوں سے شادی کے بعد ان کے اعضاء نکال لینے کے گھناونے کام کے انکشاف پر پاکستان میں چینی سفارت خانے کی جانب سے شدید ردعمل دیا گیا ہے۔ چینی سفارت خانے سے ایسے گھناونے کام کی شدید مذمت کی ہے۔ جبکہ چینی سفارت خانے نے پاکستان کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ایسے گھناونے کام میں ملوث افراد کیخلاف سخت سے سخت کاروائی کیلئے چین پاکستانی حکومت کی معاونت کرے گا۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں انکشاف ہوا ہے تھا کہ چینی شہری پاکستانی خواتین سے شادی کے بعد ان کے جسم کے اعضاء نکال لیتے ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس میں رکن اسمبلی شنیلا رتھ نے انکشاف کیا کہ پنجاب میں خواتین چینی شہریوں سے شادیاں کر رہی ہیں، چینی شہری غریب بچیوں کو پیسے دیکر شادیاں کر رہے ہیں اور شادی کے بعد ان کے جسم کے اعضاء نکال لیتے ہیں۔ ممبر کمیٹی لعل چند نے مزید کہا کہ چینی شہری جعلی طور پر مسلمان بن کر بچیوں سے شادیاں کررہے ہیں اور پھر بعد ازاں ان بچیوں کے اعضاء نکال لیے جاتے ہیں۔ اب اس تمام معاملے پر چینی سفارت خانے کی جانب سے باقاعدہ ردعمل دیتے ہوئے ایسے گھناونے کام کی مذمت کی گئی ہے۔ چین نے ایسے گھناونے کام میں ملوث افراد کیخلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

FOLLOW US