Wednesday November 27, 2024

شہباز شریف کی اہلیہ اور صاحبزادیوں کو نیب میں طلبی کے نوٹسز پرشریف فیملی کی وکلاء سے طویل مشاورت ‘ بڑافیصلہ کرلیا

لاہور( این این آئی)قومی احتساب بیورو ( نیب) لاہور کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی اہلیہ اور صاحبزادیوں کو طلبی کے نوٹسز کے بعد شریف فیملی نے وکلاء سے مشاورت شروع کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق شریف فیملی کے افراد اور وکلاء کے درمیان نیب کے نوٹسز کے اجراء پر تفصیلی نشست ہوئی جس میں تمام قانونی پہلوؤں پر غور و خوض کیا گیا اور ان کی پیشی سے متعلق فیصلہ کیاگیا۔

نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز شریف کو 17اپریل ، ان کی صاحبزادیوں رابعہ عمران کو 18اپریل سہ پہر تین بجے جبکہ جویریہ علی کو 19اپریل سہ پہر تین بجے نیب لاہور ہیڈ کوارٹر میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ حمزہ شہباز کو بھی شوگر ملز کیس میں15اپریل اورآمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں 16 اپریل کو طلب کیا گیا ہے ۔

FOLLOW US