Monday January 20, 2025

ن لیگ کے سینئر ترین رہنما نے تحریک انصاف کے رہنما کے حق میں آواز بلند کردی

اسلام آباد: علیم خان کے خلاف بنایا گیا کیس بے بنیاد ہے، ن لیگ کے سینئر ترین رہنما رانا ثناء اللہ نے تحریک انصاف کے رہنما کے حق میں آواز بلند کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما، سابق وزیر قانون پنجاب اور موجودہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے بھی تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے حق میں آواز بلند کی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ نیب نے علیم خان کے خلاف جو کیس بنایا ہے، وہ بے بنیاد ہے۔ نیب سیاستدانوں کو نشانہ بنانے کیلئے بنایا گیا تھا، اور اب جو کاروائیاں ہو رہی ہیں، وہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعت و نشریات فواد چوہدری نے بھی علیم خان کی ضمانت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ علیم خان کو اپوزیشن کے شور شرابہ پر ناکردہ جرم کی سزا مل رہی ہے اگر سرکاری خزانے کونقصان کاالزام نہ ہو تو انہیں ضمانت ملنی چاہئے ۔
ان خیالات کا اظہار فواد چوہدری نے ہفتہ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا مقدمہ کم سنگین ہے حالانکہ اربوں روپے کھانے والوں کو آسانی سے ضمانت مل سکتی ہے تو سرکاری خزانے کو نقصان کا الزام نہ ہو نے والوں کو بھی ضمانت ملنی چاہئے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ تااثر ہے کہ علیم خان کو اپوزیشن کے شور شرابہ پر ناکردہ جرم کی سزا مل رہی ہے۔

FOLLOW US