Wednesday November 27, 2024

نیب کی ٹیم کا شہباز شریف کی بیٹی کے گھر پر چھاپہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )نیب کی ٹیم کا شہباز شریف کی بیٹی کے گھر پر چھاپہ،پولیس کی بھاری نفری نے رہائشگاہ کا محاصرہ کرلیا، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں۔۔۔ نیب ٹیم اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کی بیٹی کے گھر پہنچ گئی، نیب لاہور نے شہبازشریف کی بیٹی کو سمن بھی جاری کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کی تحقیقاتی ٹیم اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازکو گرفتار نہ کرنے کے بعد اب شہبازشریف کی بیٹی کے گھر پہنچ گئی ہے،

بتایا گیا ہے کہ شہبازشریف کی بیٹی کے گھر کے باہرڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن کی سربراہی میں تین تھانوں کی پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ دوسری جانب ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم بغیر کسی نوٹس اور وارنٹ شہبازشریف کی بیٹی کے گھر پہنچی ہے۔پولیس کی بھاری نفری نے بھی بغیر کسی نوٹس شہبازشریف کی بیٹی کے گھر کا گھیراؤ کرلیا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل نیب لاہور نے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے تقریباََ پورے خاندان کو طلب کر لیا ہے۔ نیب نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی اہلیہ، صاحبزادیوں اور بیٹے کو طلب کیا ہے،نیب ذرائع کے مطابق انہیں آمدن سے زائد آثاثے بنانے کے حوالے سے چل رہے کیس کے حوالے سے سوالات پوچھنے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔15اپریل کو شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو سرکاری پیسوں سے نالے بنانے کے کیس میں طلب کیا گیا ہے جبکہ حمزہ شہباز کو دوبارہ 16 اپریل کو بھی طلب کیا گیا ہے، دوسری طلبی میں ان سے آمدن سے زائد آثاثے بنانے کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو آمدن سے زائد آثاثے بنانے کی تحقیقات کے لیے بلایا گیا ہے جبکہ 18اپریل کو میاں شہباز شریف کی صاحبزادی رابعہ شریف کو طلب کیا گیا ہے اور 19اپریل کو دوسری صاحبزادی جویریہ شریف کو پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔ نیب لاہور میں شریف خاندان کے آمدن سے زائد آثاثے بنانے کے حوالے سے تحقیقات چل رہی ہیں اور اب شہباز شریف کے تقریباََ پورے خاندان کو طلب کر لیا گیا ہے۔ نصرت شہباز کے 12کمپنیوں میں شئیرز کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ حمزہ شہباز اور شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرینگ کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔

FOLLOW US