Monday January 20, 2025

انتہائی افسو سناک خبر ، اہم ترین وفا قی وزیر کو دل تکلیف ۔۔۔ سب کی دوڑیں لگ گئیں

جیکب آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر میاں محمد سومرو کو دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور جی ڈی اے الائنس کے رہنما میاں محمد سومرو کے حوالے سے تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر میاں محمد سومرو کو دل میں شدید تکلیف کی شکایت ہوئی جس کے بعد انہیں ہنگامی

طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ہسپتال حکام کے مطابق میاں سومرو کی حالت بہتر ہے۔ تاہم انہیں کچھ وقت کیلئے ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ہسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ میاں محمد میاں سومرو ماضی میں چیئرمین سینیٹ، قائم مقام صدر اور نگران وزیر اعظم بھی رہ چکے ہیں۔ جبکہ اب وہ رکن قومی اسمبلی ہونے کے علاوہ تحریک انصاف کی حکومت کے وفاقی وزیر بھی ہیں۔

FOLLOW US