Monday January 20, 2025

اگر نریندر مودی بھارتی انتخابات میں ناکام ہو گیا تو پاکستان میں مشکل وقت آ جائیگا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) اگر نریندر مودی بھارتی انتخابات میں ناکام ہو گیا تو پاکستان میں مشکل وقت آ جائیگا، عمران خان کے بعد شیخ رشید بھی بھارتی وزیراعظم کی حمایت میں بول پڑے۔،۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قرض کے لیے آئی ایم ایف کی بڑی سخت شرائط ہوں گی لیکن آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ہماری مجبوری ہے، جب تک معیشت بہتر نہیں ہو گی ملک بہتر نہیں ہو گا

،اگر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی انتخابات میں ناکام ہو گیا تو پاکستان میں مشکل وقت آ جائے گا،ہر شخص جانتا ہے آصف علی زرداری اور نواز شریف چور ہیں۔جو چور کو ہٹانے کی بات کرو تو بڑے ڈاکو نظر آتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کیسے کیسے ان معاملات کو فوری ٹھیک کر سکتے ہیں۔ سیاستدان سمجھتا ہے کفن میں بھی جیب ہے، کراچی سرکلرریلوے آج نہیں بنی توکبھی نہیں بنے گی،سندھ حکومت ڈیزائن منظور کرے، ٹریک پرتجاوزات ختم کردیں گے۔

FOLLOW US