Wednesday January 22, 2025

وردی پہنا کربھی ہم سے برتن دھلوائے جا رہے ہیں اہلکاروں نے وزیر اعظم سے شکایت کر دی

اسلام آباد (آ ئی این پی) عوامی شکایات کے ازالے کے لیے بنائی جانے والی ایپ پاکستان سٹیزن پورٹل پر کسٹمز اہلکار نے اپنے افسران کے خلاف شکایت کردی، اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہم کسٹمز کی وردی پہن کر برتن دھونے اور کچن میں کام کرنے پر مجبور ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل میں اپنی نوعیت کی انوکھی درخواست درج کروا دی گئی،کسٹم اہلکار نے اپنے اعلی افسران کے خلاف وزیر اعظم کو شکایت لگا دی،

کسٹم اہلکاروں نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ ہمیں تربیت دینے کے بعد تربیت کے مطابق کام لینے کے بجائے چائے بنانے پر لگا دیا گیا، ہمیں سارا دن ذاتی ملازم بنا کر گھروں میں کام پر لگا دیا گیا ہے۔درخواست گزار نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ وہ کسٹم ہاس اسلام آباد میں 21 گریڈ کے افسر کے ساتھ ہیں، کسٹمز کی وردی پہن کر برتن دھوتے ہیں اور کچن میں کام کرتے ہیں۔وزیر اعظم کو بھیجی گئی درخواست ممبر کسٹمز کے ذریعے چیف کلیکٹر کسٹمز تک پہنچا دی گئی ہے۔

FOLLOW US