Wednesday January 22, 2025

سکیورٹی ادارو ں نےپاکستان کو مطلوب ترین ملک دشمن گرفتار کر لیا

کراچی (آئی این پی) کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے انتہائی اہم اور حساس کارروائی کے دوران ریڈ بک میں موجود کالعدم تنظیم جنداﷲ کے انتہائی مطلوب دہشت گردی کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار دہشت گرد محمد اسحاق عرف گل کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور دو ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے جمعرات کو کارروائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ کالعدم تنظیم جنداﷲ کے مطلوب دہشت گرد محمد اسحاق کو کامیابی سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزم ڈکیتی‘ اغواءبرائے تاوان اور پولیس مقابلے اور قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ محمد اسحاق 2006 میں جند اﷲ تنظیم میں شامل ہوا حال ہی میں ملزم افغانستان سے بلوچستان اور اندرون سندھ سے ہوتے ہوئے کراچی پہنچا تھا۔ محمد اسحاق کراچی میں بڑی دہشت گرد کارروائی کے لئے آیا تھا۔ گرفتار دہشت گرد کے کئی ساتھی ہلاک اور کئی گرفتار ہو کر جیل میں قید ہیں۔ محمد اسحاق 2008 سے افغانستان میں روپوش تھا

FOLLOW US