Wednesday January 22, 2025

ایرانی سپریم لیڈر سے ون آن ون ملاقات کا وقت آن پہنچا۔۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان کا ایک اور شاندار فیصلہ، دفتر خارجہ نے تصدیق کر دی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان جلد ایران کا پہلا دورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے سینیئر اہل کار نے ایکسپریس ٹریبیون سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دورے کی تاریخ کا تعین کرنے پر کام ہورہا ہے، ممکنہ طور پر دورہ رواں ماہ ہی میں ہوگا۔وزیراعظم ایران کا دورہ پہلے ہی کرلیتے مگر سرحد پر ہونے والے ناخوشگوار واقعات

کے نتیجے میں جنم لینے والے تناؤ اور فروری میں ایرانی پاسداران انقلاب پر ہونے والے حملے کی وجہ سے دونوں ممالک کے حکام پاکستانی وزیراعظم کے دورۂ ایران کو حتمی شکل نہیں دے پائے۔واضح رہے کہ حالیہ عرصے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں نمایاں کمی آچکی ہے جس کے بعد وزیراعظم کے دورۂ ایران کو حتمی شکل دینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد سعودی عرب اور ایران سے تعلقات میں توازن برقرار رکھنا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ایران کوشدید سیلاب سے نمٹنے کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھرپور تعاون کی پیشکش کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایران کے عوام بدترین سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں ہماری دعائیں اورہمدردیاں ایران کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پرایرانی بھائیوں کی امداد کے لئے تیارہیں۔

FOLLOW US