Wednesday January 22, 2025

پاکستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ کب شروع ہوگا، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)محکمہ موسمیات نے بڑھتی گرمی میں بارش کی نوید سنا دی راولپنڈی ، اسلام آباد میں بارش سے موسم خوشگوار محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار سے کراچی اور اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کردی، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ مغربی ہوا کے کم دباو کے نتیجے میں اتوار سے کراچی اور اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ بارشوں کا

سلسلہ 14 اپریل سے 16 اپریل کے درمیان 3 روز تک جاری رہ سکتا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہا کہ سسٹم ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگا جب کہ کراچی میں ہلکی بارش اور اندرون سندھ بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہےتفصیلات کے مطابق ۔ملک کئے بیشتر علاقوں میں آج موسم ابرآلود رہے گا تاہم سندھ میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں پیر کو موسم گرم اور خشک رہے گا۔جب کہ گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ جب کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشیتر علاقوں کا موسم جزوی ابرآلود رہے گا جب کہ کئی مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔مالاکنڈ،ہزارہ ، ڈیرہ اسماعیل خان،ژوب ڈیرہ غازی خان، سرگودھا،راولپنڈی، قلات ڈویژن اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج سب سے زیادہ گرمی سندھ کے اضلاع سکھر 45ڈگری سینٹی گریڈ اور حیدآباد میں 42ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ روز پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری سے گندم اور چنے کی فصل خراب ہو گئی۔سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی کا راج برقرا ہے۔ پڈ عیدن اور جیکب آباد میں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری تک پہنچ گیا۔پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش نے آتی گرمی کو بریک لگا دی۔ کلورکوٹ میاں چنوں میں بادل کھل کر برسے جبکہ ژالہ باری بھی ہوئی جس سے گند م اور چنے کی فصل کو نقصان پہنچا۔ منکیرہ کے نواحی علاقہ ماہنی میں بارش اور ژالہ باری ہوئی۔بھکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا۔ دوسری جانب جنوبی پنجاب میں بھی گرمی حدوں کو چھونے لگی ہے۔ رحیم یار خان، صادق آباد، راجن پور اور بہاولنگر بھی شدید گرمیکی لپیٹ میں ہیں۔ سندھ کے مختلف شہروں میں سورج کا پارہ ہائی ہے۔محکمہ موسمیات نے آج اور کل کوئٹہ، ژوب، مالاکنڈ، ڈی آئی خان ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

FOLLOW US