Monday January 20, 2025

تھر کول پاور پراجیکٹ کے 2مزید یونٹس کا افتتاح بدھ کے روز کیا جائے گا

تھرپارکر(نیوزڈیسک) 660 میگاواٹ کی صلاحیت کے حامل دو یونٹس پر مشتمل تھرکول پاور پراجیکٹ کا افتتاح بدھ کے روز کر دیا جائے گا۔ پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ ( پی پی آئی بی ) کے ترجمان کے مطابق پی پی آئی بی کی کوششوں کے ثمرات سامنے آرہے ہیں اور پی پی آئی بی کے ذریعے تھرکول منصوبے کے پہلے یونٹ سے بجلی کی پیداوار ملک

کی توانائی کی تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے۔ اس منصوبے سے توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانی، توانائی کے شعبے میں خود کفالت حاصل کرنے اور روزگار کے ہزاروں مواقع فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ ہے اور یہ ملک میں توانائی کے لئے بڑے منصوبوں اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ تھرکول پاور پراجیکٹ اینگرو پاورجن لمیٹڈ، چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن، حبیب بینک لمیٹڈ اور لبرٹی ملز لمیٹڈ کا مشترکہ منصوبہ ہے، منصوبے پر کام کا آغاز 4 اپریل 2016 میں مالیاتی معاملات کو حتمی شکل دیئے جانے اور سکیورٹی پیکج معاہدوں پر دستخط کے بعد ہوا تھا۔ اب ان منصوبوں کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے اور 10اپریل کو ان کا افتتاح کر دیا گائے گا جس کے بعد دونوں یونٹس سے 660میگاواٹ بجلی جولائی میں نیشنل گرڈ میں شامل ہو نا شروع ہو جائے گی۔ اس منصوبے کی تعمیر کے حوالے سے کہا جا رہے تھا کہ یہ مقررہ ہدف سے 5ماہ پہلے دسمبر میں مکمل ہو جائے گا لیکن یہ ہدف سے 2 ماہ پہلے مقرر ہو گیا ہے اور بدھ کو اسکا افتتاح کر دیا جائے گا جس کے بعد اس سے 660 میگاواٹ بجلی پیدا ہونا شروع ہو جائے گا۔

FOLLOW US