Wednesday November 27, 2024

معاشی بحران وزیرخزانہ اسدعمرنے قوم کوخوشخبری سنادی

لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ معاشی بحران ختم ہوگیا،اب استحکام کی طرف جا رہے ہیں،تین بڑے معاشی مسائل مالیاتی خسارہ ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور کم سرمایہ کاری ہیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ آخری مراحل میں ہے،آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ڈاکٹر حفیظ پاشا نے اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے آج یہاں ایک تقریب سے خطاب

کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہم وہ کام نہیں کریں گے جس کا فائدہ آج سے تین سال ، پانچ سال یا 20سال بعد نظر آئے ، ہم نے معاشی فیصلے سیاست اور الیکشن کو دیکھ کرنہیں کرنے ہیں۔میں 40سال پہلے یونیورسٹی میں اکنامکس پڑھنی شروع کی ، وہ باتیں تھیں، پاکستان برآمدات یا اتنا پیسا پیدا نہیں کرسکتا جس سے زرمبادلہ ذخائر بڑھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تین بڑے معاشی مسائل ہیں،جن میں مالیاتی خسارہ ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور کم سرمایہ کاری بنیادی ایشو تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تینوں بنیادی مسائل کو حل کرنے کیلئے کام کا آغاز کرنا ہوگا۔ہمارے سفر کا آغاز2018ء میں ہوا۔ہمیں آئی سی یو میں جو مریض ملا تھا پہلے اس کی جان بچانا ضروری تھی۔معیشت آئی سی یو سے نکل آئی ہے کرائسز کا فیز ختم ہوگیا ہے۔شکر ہے کہ وہ فیصلے بھی ہوگئے، کچھ لوگوں نے ہمیں ڈرایا ، کچھ نے نیک نیتی سے کہا، کہ فوری آئی ایم ایف کے پاس جانا ہوگا۔اب کرائسز کا فیز ختم ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ آخری مراحل میں ہے،آئی ایم ایف سے جو اعدادوشمار حاصل ہوں گے وہ فریم ورک میں شامل کیے جائیں گے۔آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ڈاکٹر حفیظ پاشا نے اہم

کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ 1960ء میں پاکستان ترقی یافتہ ملکوں میں شمار ہوتا تھا، لیکن ہانگ کانگ، سنگاپورہم سے آگے چلے گئے،تھائی لینڈ ، چین ، بنگلادیش ،بھارت اور ملائیشیاء ہم سے آگے نکل گئے۔

FOLLOW US