Wednesday January 22, 2025

افسوس ناک خبر، حمزہ شہباز سیڑھیوں سے گر گئے

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران حمزہ شہباز دھکم پیل کے باعث سیڑھیوں سے گرگئے، ادھرعدالت میں آئندہ سماعت پر خصوصی پاسز جاری ہونے کا امکان ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کے روبرو حمزہ شہباز پیش ہوئے، ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع کے بعد واپس جاتے ہوئے رش کے باعث حمزہ شہباز کو کارکنوں کی جانب سےدھکوں کا سامنا بھی کرنا پڑا،

حمزہ شہباز بھی سیڑھیوں پرواپس جانے کے لئے کارکنوں کو پیچھے کرتے رہے، دھکم پیل کے دوران حمزہ شہبازکمرہ عدالت کے باہرسیڑھیوں میں گر پڑے تاہم کارکنوں نے انہیں سنبھال لیا۔حمزہ شہبازشریف کی پیشی پر عدالت میں دھکم پیل کے معاملے پر آئندہ سماعت پر خصوصی پاسز جاری کرنے پر غورکیا جارہا ہے۔ کیسز کی سماعت کرنے والے دو رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی منظوری کے بعد خصوصیپاسز جاری ہوں گے، پاسز رکھنے والے افراد ہی حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں داخل ہوسکیں گے۔حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پر کمرہ عدالت کا دروازہ بھی ٹوٹ گیا، آئندہ ایسے کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔

FOLLOW US