Wednesday January 22, 2025

آنے والے ہفتوں میں سب ٹھیک ہونے والا ہے،وفاقی وزیر آبی وسائل

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرِ آبی وسائل فیصل ووڈا نے کہا ہے کہ مہنگائی برداشت کرنا پڑے گی، بعد میں حالات بہتر ہو جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں سب ٹھیک ہونے والا ہے اور چند ہفتوں میں حالات اتنے اچھے ہو جائیں گے کہ باہر سے لوگ نوکری کرنے پاکستان آئیں گے۔ فیصل ووڈا کا یہ دعوی اس وقت سامنے آیا ہے جب ڈالر

143روپے پر پہنچ چکا ہے اور سٹاک ایکسچینگ 6ماہ کی نچلی ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت قرضے اس لیے لے رہی ہے تاکہ گزشتہ حکومتوں کے لیے گئے قرضے اور ان کا سود اتارا جا سکے۔ فیصل ووڈا پاکستان تحریکِ انصاف کے راہنما ہیں اور اس وقت آبی وسائل کے وفاقی وزیر ہیں انہوں نے کہا ہے کہ چند ہفتوں میں ملک کے حالات بہتر ہو جائیں گے۔

FOLLOW US