Wednesday January 22, 2025

وزیراعظم کا امدادی سامان کے 2 جہاز ایران بھجوانے کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے امدادی سامان سے بھرے 2جہاز ایران بھجوانے کا اعلان کردیا ہے،2سی ون تھرٹی جہاز کمبل، شامیانے ،فرسٹ ایڈ باکسز،اور بنیادی ضروری سامان متاثرین تک پہنچائیں گے، ایران کے 25 صوبے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی اور ایرانی ہم

منصب جواد ظریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ جس میں حالیہ سیلاب کے باعث 70 سے زائد قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ایران کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مشکل گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے امدادی سامان سے بھرے 2 جہاز ایران بھجوانے کا کہا ہے،2 سی ون تھرٹی جہازوں میں کمبل، شامیانے ،فرسٹ ایڈ باکسز،اور بنیادی ضروری سامان شامل ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ نے اپنی حکومت کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران کے 31 میں سے 25 صوبے سیلاب سے متاثر ہوئے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایران میں سیلاب سے ہونیوالی تباہی پر سخت افسوس ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں ایرانی عوام کے ساتھ ہیں۔ پاکستان انسانی بنیادوں پر ہر طرح کی امداد کو تیار ہے۔ واضح رہے ایرانی وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی نے کہا کہ تازہ بارشوں سے آنے والے سیلاب سے چار لاکھ

لوگ متاثر ہوں گے۔ایرانی حکام نے جنوب مغربی صوبے خوزستان میں مزید بارشوں کے بعد سیلاب کے یقینی خطرے کے تناظر میں کم از کم چھ شہروں کی عوام کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ مزید بارشوں سے دریائے کرخہ میں آنے والے ممکنہ سیلاب سے قریبی چھ شہروں میں پانی داخل ہو سکتا ہے۔

FOLLOW US