Thursday January 23, 2025

جب شہید بینظیر بھٹو نے مولانا فضل الرحمان سے پوچھا کہ اسلام میں دوسری شادی کی کیوں اجازت ہے ؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری ایک نشست میں دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتاتے ہیں کہ ایک مرتبہ محترمہ بینظیر بھٹو مرحومہ نے مولانا فضل الرحمن سے پوچھا کہ مولانا اسلام میں مردوں کو دوسری شادی کی اجازت کیوں ہے؟دوسری شادی کی اجازت نہیں ہونی چاہئے جس پر جواب دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے محترمہ بینظیر بھٹو مرحومہ کو کہا

کہ بی بی اگر اسلام مردوں کو دوسری شادی کی اجازت نہ دیتا تو آپ بھی نہ ہوتیں کیونکہ آپ کے والد ذوالفقار علی بھٹو کی آپ کی والدہ نصرت بھٹو سے دوسری شادی ہوئی تھی۔ عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کو بتانے کا مقصد یہ سمجھانا ہے کہ اسلام کے ہر کام میں حکمت ہے۔

FOLLOW US