Thursday January 23, 2025

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف چند روزہ تک بیرون ملک روانہ ہوں گے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف چند روز تک بیرون ملک روانگی ہوں گے ،نواز شریف کی رہائی سے متعلق پلی بارگین پر حسن اور حسین سے مشورہ کریں گے۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے برطانیہ میں اپنے بھتیجوں حسن اور حسین نواز سے ملاقات کے دوران انہیں اس بات پر راضی کرنا ہے کہ ساڑھے چھ ارب ڈالر

کے عوض انکے والد نواز شریف کی احتساب سے جان چھوٹ سکتی ہے ،بصورت دیگر ایسا نہ کیا گیا تو پھر شریف خاندان پر مزید مشکلات آسکتی ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے بیٹوں نے پہلے چار ارب ڈالر دینے کی رضامندی ظاہر کی تھی جو کہ چار سال میں اداکرنے تھے بعدازاں مریم نواز نے پوری ڈیل ہی الٹا دی تھی،مگر اب ساڑھے چھ ارب ڈالر پر شہباز شریف نے ڈیل کروانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹ کے مطابق نواز شریف اب مزید اپنی زندگی جیل کی سلاخوں کے پیچھے نہیں گزارنا چاہتے اور انکے مطابق وہ اپنی زندگی دیار غیر میں ہی گزارنا چاہتے ہیں

FOLLOW US