Thursday January 23, 2025

جاتی سردی پھر سے لوٹ آئی: ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ کب سے شروع ہونے والا ہے؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سُنا دی

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں گرم رہیگا۔تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، ڈی آئی خان،پشاور، کوہاٹ، مردان، سرگودھا، گوجرانوالہ،لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٰں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا

امکان ہے۔سوموار کےروز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی پنجاب اورسندھ میں گرم رہیگا۔تاہم مالاکنڈ، ہزارہ،کوہاٹ،ڈی آئی خان، ژوب، ڈی جی خان،سرگودھا، راولپنڈی،قلات ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں گرم رہا۔تاہم فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: نورپورتھل 07 اور جھنگ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت: پڈعیدن46، دادو،مٹھی،شہید بینظرآباد45،حیدر آباد،سکھر،سکرنڈ، ٹنڈو جام،جیکب آباد44، روہڑی، چھور، لاڑکانہ اور سبی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

FOLLOW US