Thursday January 23, 2025

تھرڈ ایئر کی طالبہ مری میںڈولی لفٹ سے گر کر جاں بحق مگر پولیس نے انتہائی حیران کن بیان دے دیا ، کیا انکشاف کر ڈالا ؟

مری (مانیٹرنگ ڈیسک ) تھرڈ ایئر کی طالبہ مری میںڈولی لفٹ سے گر کر جاں بحق مگر پولیس نے انتہائی حیران کن بیان دے دیا ، کیا انکشاف کر ڈالا ؟ ۔۔ مری میں تھرڈ ائیر کی طالبہ صباء لفٹ سے گر کر جاں بحق ہوگئی اس معاملے پر پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ طالبہ نے خود ڈولی لفٹ سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی۔ تفصیلات کے مطابق مری کے قریب تھرڈ ائیر کی طالبہ صباء ڈولی لفٹ سے گر کر جاں بحق ہوگئی پولیس کے مطابق صباء نے لفٹ سے چھلانگ لگا کر

خود کشی کی۔ واضح رہے کہ تھانہ لورہ کی حدود میں ڈولی لفٹ سے گر کر جا ں بحق ہو نے والا یہ چوتھا واقعہ ہے، اس قبل اسی علاقے میں تین خواتین اور ایک مرد جا ں بحق ہوا ہے ان واقعات کو بھی خود کشی کا رنگ دیا گیا ، عوام میں شدید خوف وہراس ایسے واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ۔

FOLLOW US