Thursday January 23, 2025

پانچویں جماعت کے امتحان میں ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی غریب بچی کیلئے جہانگیر ترین نے زبردست اعلان کردیا

لودھراں(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصافکے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے ضلع بھر میں پہلی پوزیشن لینے والی غریب بچی کے تمام تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے تعلیم دوستی کا ثبوت دے دیتے ہوئے غریب بچی کے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کا اعلان کرنے کے احسن اقدام اٹھایا ہے۔ جہانگیر ترین کا کہنا ہے

کہ اقرا کی حوصلہ افزائی کیلیے تعلیمی اخراجات اٹھانے کی ذمہ داری لیتا ہوں، اقرا اور اس کے خاندان سے ہر ممکن تعاون کروں گا۔سینئر رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مشکل گھریلو حالات کے باوجود اقرا نے ہمت نہیں ہاری، اقرا نے پانچویں جماعت کے امتحان میں ضلع میں پہلی پوزیشن حاصل کی جس پر جہانگیر ترین نے اسے مبارکباد دی اور اس کے تمام تعلیمی اخراجات اٹھانے کا وعدہ کیا ہے۔

FOLLOW US