Thursday January 23, 2025

پاکستانی وزیر خارجہ پر جنگ کا شوشہ چھوڑنے کا الزام لگ گیا لیکن یہ الزام لگانے والا کو ن ہے، جان کر آپ چونک جائیں گے

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ شاہ محمودقریشی جنگ کاشوشہ چھوڑ کرحکومتی نااہلیوں سے توجہ ہٹاناچاہتے ہیں،مہنگائی کے مارے عوام کوجنگ سے ڈرانے کی کوشش نہ کی جائے،پاک فوج کے بہادرجوان بھارتی جارحیت کاجواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں،بھارتی جارحیت ہوئی توقوم کاہرفردفوج کیساتھ کھڑاہوگا۔اتوار کو شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی نفیسہ شاہ نے کہا کہ

عمران خان سیاسی قیادت کوانتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں،شاہ محمودقریشی جنگ کاشوشہ چھوڑ کرحکومتی نااہلیوں سے توجہ ہٹاناچاہتے ہیں،مہنگائی کے مارے عوام کوجنگ سے ڈرانے کی کوشش نہ کی جائے،پاک فوج کے بہادرجوان بھارتی جارحیت کاجواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں،بھارتی جارحیت ہوئی توقوم کاہرفردفوج کیساتھ کھڑاہوگا، ڈاکٹرنفیسہ شاہ نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت ہرمحاذپرناکام ہے،ملکی معیشت تباہ ہوچکی،سلیکٹڈوزیراعظم ملک کوانتشارکی جانب دھکیل رہے ہیں،عمران خان قومی امورکے معاملات بھی پارلیمان سے خفیہ رکھ رہے ہیں،عمران خان قوم کو بتائیں کن شرائط پر قرضے لئے جارہے ہیں۔‎

FOLLOW US