اسلام آباد(نیو زڈیسک)سردی کی واپسی ، پاکستا ن میں کڑاکے کی بارشیں ، محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں کیلئے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ۔۔موسم کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر تحریک انصاف پنجاب کی حکومت کا پہلا مون سون امتحان قریب آگیا ،مون سون کی آمد سے قبل ہی پنجاب حکومت تیاریاں شروع کر دیں ہیں ۔پنجاب حکومت نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو مون سون سے قبل ہی آگاہ کر دیا ،
واسا کے مطابق شہر کے 22نشیبی علاقوں کی نشاندہی کر دی گئی ہے ، جن میں لکشمی چوک، لٹن روڈ، پارک لین روڈ، ساندہ روڈ، بلال گنج، ایمپریس روڈ اور دیگر شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات نے مون سون کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال مون سوم یکم جولائی سے تیس ستمبر تک ہوگا۔