راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فوج نے ایف سولہ طیارہ مارگرانےکے بھارتی دعووں کی اینٹ سے اینٹ بجاتے ہوئے وہ چاروں میزائل میڈیا کے سامنے پیش کردیے ہیں جو ونگ کمانڈر ابھی نندن مگ اکیس طیارے کے ہمراہ لایا تھا۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے جھوٹ پر جھوٹ بولنے والے بھارتی میڈیا کے دعووں کی قلعی کھولتے ہوئے کہاہے کہ پاک فوج ایک پیشہ ورانہ فورس ہے، ہم بلاوجہ ڈھول نہیں پیٹتے، بھارت کے جھوٹ بے نقاب کرنے کیلئے ہمارے پاس
بہت ثبوت ہیں۔ترجمان پاک فوج کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گرائے گئے بھارتی طیارے کے تمام میزائل ٹھیک حالت میں ہیں۔ اگر پاکستانی طیارہ کو نشانہ بنایا گیا ہوتا تو بھارتی طیارے مگ 21 کیساتھ میزائل موجود ہی نہ ہوتے۔ سچ یہ ہے کہ بھارتی طیارے مگ 21 کے ساتھ 4 میزائل موجود تھے، تاہم بھارتی پائلٹ ابھی نندن ان چاروں میزائلوں میں سے ایک بھی میزائل فائر نہ کر سکا۔پاک فوج نے تمام چاروں بھارتی میزائل میڈیا کے سامنے پیش بھی کر دیے ہیں۔