Thursday January 23, 2025

لوگوں کو گیس کے بلوں میں چار ج کی گئی رقوم کب واپس ملیں گی حکومت نے اعلان کر دیا

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ گیس سلیب ریٹ پر نظر ثانی کی جائیگی ، اضافی بل 30 جون تک ایڈجسٹ کر دئیے جائیں گے۔ بدھ کو ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ پریشر فیکٹر کی وجہ سے جن صارفین کو اضافی گیس بل موصول ہوئے ان تمام گیس بلوں کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔ ایسے تمام بل 30 جون تک ایڈجسٹ کر دیے جائیںگے۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل عوام کو گیس بلوںکی مد میں ہزاروں روپے چارج کردیے گئے تھے جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ اضافی چارج کیے گئے اڑھائی ارب روپے کی واپسی کو یقینی بنایا جائے گا

FOLLOW US