Thursday January 23, 2025

پی ٹی آئی کے سکھ رہنما نے اپنے ملازم کو عمرہ پر بھیج کر بین المذہب ہم آہنگی کی مثال قائم کر دی

لاہور (نیوز ڈیسک )ایک دفعہ پھر بین المذہب ہم آہنگی کی مثال قائم ہو گئی۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب مہندر پال سنگھ نے اپنے ایک ملازم کو عمرہ کی سعادت پر بھیج دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مہندر پال سنگھ نے خلیل بھٹہ نامی ملازمین کے عمرہ کے تمام اخراجات ادا کئے۔خلیل بھٹہ مہندر پال سنگھ کے پاس دکان پر ملازمت کرتا ہے۔خلیل بھٹہ یتیم

ہے اور غریب ہے خلیل بھٹہ اپنی والدہ کے ہمراہ بیت اللہ شریف کی زیارت کے آج رات بزریعہ سلام ائیر ملتان سے روانہ ہوگا ۔خلیل بھٹہ نے سرائیکی زبان میں مہندر پال سنگھ ویر جی کا شکریہ ادا کیا۔ اس سے قبل بھی مہندر پال سنگھ نے 2015 میں رمضان شریف میں افطاری دسترخوان بھی شروع کیا جو بین المذہب ہم آہنگی کی زندہ مثال بنا اور ہر سال دنیا اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں سکھ برادری کی طرف سے رمضان شریف میں افتاری دسترخوان لگتے ہیں۔ مہند پال سنگھ کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ اسی طرح سکھ برادری اب مستحق مسلمان دوستوں کو عمرہ اور حج کی سعادت کے لئے بھیج کر سکھ مسلم دوستی کا حق ادا کریں گے۔واضح رہے پاکستان کی تاریخی میں پہلی مرتبہ ایک سکھ کی بطور پارلیمنٹری سیکرٹری تعیناتی کی گئی تھی۔ پنجاب حکومت نے 37 پارلیمانی سیکرٹریز کی فہرست جاری کی تھی جس میں ہندر پال سنگھ کا نام بھی فہرست میں شامل تھا،

FOLLOW US