Thursday January 23, 2025

عدالت نے منی لا نڈ رنگ کیس کا فیصلہ سنا تے ہو ئے تمام ملزمان کو بری کر دیا

کراچی (نیوز ڈیسک ) سندھ ہائیکورٹ نے خانانی اینڈ کالیا سکینڈل کا فیصلہ 8 سال بعد سناتے ہوئے تمام ملزم بری کر دئیے۔ ایف آئی اے نے ملزموں کی بریت کا بینکنگ کورٹ کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔سندھ ہائیکورٹ میں خانانی اینڈ کالیا سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ میں 100 گواہ پیش کیے گئے، 42 گواہان نے ملزمان کے حق میں گواہی دی،

سیشن عدالت میں بھی حوالہ ہنڈی ثابت نہیں ہوئی۔سندھ ہائیکورٹ نے وکلائے فریقین کے دلائل سننے کے بعد بینکنگ کورٹ کیخلاف ایف آئی اے کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا اور تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ بینکنگ کورٹ نے سال2011 میں 8ملزمان کو بری کیا تھا، فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

FOLLOW US