Thursday January 23, 2025

پاکستانیوں کیلئے بری خبر ،تیل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا، جانی نقصان ہوگیا ،افراتفری مچ گئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں واقع ڈگری کالج ڈسکہ کے قریب تیل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں الٹنے والے ٹینکر کے نیچے دب کر ایک راہ گیر خاتون جاں بحق ہو گئی، جس کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔مقامی پولیس اور ریسکیو اداروں نے ٹینکر الٹنے کے مقام کو گھیرے میں لے کر وہاں آمد و رفت معطل کر دی ہے تاکہ بہنے والے تیل کے باعث کسی قسم کا سانحہ رونما نہ ہو سکے۔

FOLLOW US