لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی معیشت کےلئے ایک اور اچھی خبرآگئی ہے ۔ پہلی بار پاکستان چینی کی لاکھوں ٹن پیداوار دوست ملک چین کو برآمد کرنے والا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں برس دوست ملک چین کو 3 لاکھ ٹن تک چینی برآمد کی جائے گی، شوگر ملز ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 2 لاکھ ٹن جبکہ بعد میں مزید 1 لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ ہوگی۔ چینی کی برآمدات سے تقریبا ساڑے 11 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ وصول ہوگا۔ شوگر کی چین برآمدات جون 2019 سے شروع ہو جائے گی، پاکستان میں سالانہ اوسط 65 لاکھ ٹن چینی تیار ہوتی ہے جبکہ مقامی طلب لگ بھگ 50 لاکھ ٹن کے برابر ہے۔ اس اقدا م سے ایکسپورٹ سے کثیر زرمبادلہ وصول ہونے کا امکان ہے۔