Thursday January 23, 2025

والدین کی سالگرہ پرمریم نواز کاایساٹوئٹ جس سے ہرآنکھ نم ہوگئی

لاہور(ویب ڈیسک) مریم نواز شریف نے اپنے والدین کی شادی کی 48ویں سالگرہ کے موقع پر ٹویٹ میں مرحومہ بیگم کلثوم نواز مرحومہ کو درد بھرے الفاظ میں یاد کیا۔مریم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ آپ کا (والدہ) ساتھ چھوٹنے کا درد لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ آپ کی موت اس محبت کو ختم نہیں کر سکتی جس نے ہمیں جوڑے رکھا۔انہوں نے لکھا کہ ہمارے دل ودماغ میں آپ کے ساتھ گزری یادیں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ مریم نواز نے اپنے والدین کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ٹویٹ کے ساتھ نواز شریف اور بیگم کلثوم نواز کی شادی کی تصویر بھی لگا دی۔

FOLLOW US