Thursday January 23, 2025

’’ بس بہت ہو گیا اب اور بر داشت نہیں ‘‘ رہنماؤں کا تنازع بیان پر وزیر اعظم عمران خان خو د میدان میں آگئے ، بڑا حکم جا ری کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان تنازع کے معاملے میں کابینہ ارکان کو بیان بازی سے روک دیا ہے۔دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اراکین کو ہدایت کی ہے کہ یہ وقت آپس میں اختلافات کا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے

ہیں۔ جہانگیر ترین سے بطور زرعی ماہر بریفنگ لی گئی اور ان کے تجربے کی وجہ سے زراعت کیلئے کام کرنے کا ٹاسک دیا تھا جبکہ وزیراعظم نے سفارتی محاظ پر شاہ محمود قریشی کی کامیابیوں کو بھی سراہا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین دونوں کی رائے اہم سمجھی جاتی ہے۔ ملکی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے سب اتحاد کا مظاہرہ کریں۔

FOLLOW US