Thursday January 23, 2025

فیصل آباد میں امام مسجد نے اپنی بیوی کیساتھ ایسا شرمناک کام کر ڈالا کہ پاکستانی یقین نہیں کریں گے

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )فیصل آباد میں امام مسجد نے اپنی بیوی کیساتھ ایسا شرمناک کام کر ڈالا کہ پاکستانی یقین نہیں کریں گے ۔۔۔ امام مسجد نے خاتون 2 لاکھ روپے میں بیچ ڈالی۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد میں ایک افسوسناک کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں مسجد کے امام نے ایک ایسا کام کیا جس پر یقین کرنان مشکل ہے۔ تھانہ بٹالہ کالونی کے چک نمبر 224 میں امام مسجد نے بچوں سے ملانے کا جھانسہ دے کر ناراض خاتون کو دو لاکھ روپے میں فروخت کر دیا،متاثرہ خاتون دو ماہ کے بعد موقع ملنے پر فرار ہو کر گھر پہنچ گئی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق محلہ فیروز شاہ کی فرزانہ کوثر کو دو سال قبل شوہر نے بچے چھین کر کھر سے نکال دیا تھا۔علاقے کے امام مسجد مولوی نوراللہ نے خاتون کو بچوں سے ملانے کا جھانسہ دیا اور اسے دو لاکھ روپے میں آگے فروخت کر دیا،مذکورہ شخص نے خاتون کو جس کے ہاتھ فروخت کیا،وہ وہاں دو ماہ تک رہی اور بالاآخر وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئی۔ میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امام مسجد متاثرہ خاتون کا قریبی رشتہ دار بھی ہے جس کی وجہ سے خاتون دو ماہ تک گھر سے دور رہی۔حقیقت سامنے آنے کے بعد اہل محلہ کی طرف سے بھی حیرانگی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور کہا ہے کہ اس واقعے پر یقین کرنا امشکل ہے۔مولوی نوراللہ کو گرفتار کیا گیا ہے یا نہیں اس حوالے سے تاحال نہیں بتایا گیا۔ واضح رہے اس سے قبل بھی ایسے کئی واقعات رپورٹ ہوئے جس میں مشکلات میں گھری خواتین کی مجبوری کا فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔ اور اکثر واقعے میں انہیں بیوقوف بنا کر آگے فروخت کر دیا جاتا ہے۔مذکورہ واقعے میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا کیونکہ خاتون کو اس کے شوہر نے گھر سے نکال دیا تھا اور وہ اپنے بچوں سے ملنا چاہتی تھی لیکن امام مسجد کے جھانسے میں آکر دھوکہ کھا بیٹھی۔

FOLLOW US