Thursday January 23, 2025

حکومت نے سرکاری ملازمین پرپابندی لگا دی، بڑا حکم جاری کر دیا گیا

کوئٹہ (نیوزڈیسک)حکومت بلوچستان نے سرکاری ملازمین کو منفی پروپگنڈہ کرنے والے وٹس ایپ گروپوں اور فیس بک پیجز چھوڑنے کی ہدایت کردی ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کے پرنسپل سیکرٹری کی جانب سے چیف سیکرٹری بلوچستان کو لکھے گئے ایک مراسلہ میں حکومت بلوچستان کی واٹس اپ اور فیس بک پرحکومت مخالف پروپگنڈے

کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وٹس ایپ اور فیس بک پر کچھ عناصر منفی پروپگنڈہ کررہے ہیں جس سے انتشار اور بے چینی پھیل رہی ہے لہذا ،حکومت بلوچستان کے تمام سرکاری آفیسران واٹس ایپ گروپوں اور پیجز سے نکل جائیں گروپوں اور پیجز سے نہ نکلنے والے افیسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

FOLLOW US