Thursday January 23, 2025

شاہ محمود سمیت کوئی بھی مجھے یہ کام کرنے سے نہیں روک سکتا ۔۔ جہانگیر ترین جلال میں آگئے، کیا اعلان کردیا ؟جانیں

لودھراں (مانیٹرنگ ڈیسک )شاہ محمود سمیت کوئی بھی مجھے یہ کام کرنے سے نہیں روک سکتا ۔۔ جہانگیر ترین جلال میں آگئے، کیا اعلان کردیا ؟ ۔۔۔ جہانگیر ترین کا کہنا ہے جہاں جاتا ہوں وزیر اعظم کی خواہش پر جاتا ہوں، شاہ محمود سمیت کوئی بھی ملک کی خدمت سے روک نہیں سکتا۔ شاہ محمود قریشی کے اعتراض پر جہانگیر ترین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا سیاسی معاملات کے حوالے سے صرف وزیر اعظم کو جوابدہ ہوں، پاکستان کی خدمت میرا حق ہے اور اس حق کو کوئی بھی

مجھ سے چھین نہیں سکتا۔ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا صرف ایک شخص ہے جسے لیڈر مانتا اور اسکے سامنے جوابداہ ہوں، وہ لیڈر عمران خان ہیں، ہر اتار چڑھاؤ میں ساتھ رہا اور آخری سانس تک رہوں گا۔ قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا جہانگیرترین سرکاری میٹنگز میں بیٹھتے ہیں تو مخالفین کو موقع ملتا ہے، جہانگیر ترین سے درخواست کرسکتا ہوں، فیصلہ آپ نے کرنا ہے، جہانگیر ترین تجاویز دیں لیکن بیک ڈور پر رہ کر، اصول کی بات کر رہا ہوں، کسی کی ذات پر نہیں، جب آپ سامنے آتے ہیں تو سوال اٹھتے ہیں۔

FOLLOW US