Wednesday January 22, 2025

پاکستان کے اہم شہر میں شوہر نویں جماعت کی طالبہ کو جوئے میں ہار گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے اہم شہر میں شوہر نویں جماعت کی طالبہ کو جوئے میں ہار گیا، دوسرے مردوں کے ساتھ تعلق بنانے سے انکار پرکیا کام کر ڈالا ؟ افسوسناک انکشاف ۔۔۔ چنیوٹ میں ایک شخص نشے میں دھت ہو کر جوا کھیلتے ہوئے اپنی بیوی جوئے میں ہار گیا۔ نشے میں دھت شوہر نے اپنی بیوی جو نویں جماعت کی طالبہ ہے کو دوسرے مردوں کے ساتھ سونے کو کہا جب اس نے انکار کیا تو نشئی شوہر نے اس پر تیز دھار آلے سے وار کر دیا اور اس کے چہرے پر کٹ لگا دیے جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہو گئی۔ مہوش نے اپنے شوہر پر الزام لگایا ہے

کہ وہ نویں جماعت کا امتحان دینے اپنے میکے گئی ہوئی تھی جب رات کے وقت اسکا شوہر وہاں آیا اور اسے اپنے ساتھ اپنے گھر لے گیا، مہوش نے بتایا کہ وہ نہیں جانتی تھی کہ وہ اسکو جوئے میں ہار چکا ہے، جب اس نے مہوش کو اپنے دوستوں کے ساتھ تعلق بنانے کو کہا تو مہوش کے انکار پر اس نے حملہ کر دیا اور مہوش کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔دوسری جانب لودھراں کی تحصیل دنیا پور کے نواحی علاقے میں شوہر نے اپنی بیوی پر کلہاڑی کے پہ درپہ وار کر کے اسے قتل کر دیا۔ میاں بیوی کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی جس پر شوہر نے غصے میں بیوی پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پاکستان میں اکثر ایسے واقعات دیکھنے میں اآتے ہیں جہاں خواتین کو شوہروں کی جانب سے جبر اور ظلم کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور اکثر درندہ صفت شوہر اپنی بیویوں کو قتل کر دیتے ہیں۔ چند روز پہلی بھی ایک واقعہ سامنے آیا تھا جہاں ایک شوہر نے اپنے دوستوں کے سامنے ناچنے سے انکار پر اپنی بیوی کے سر کے بال کاٹ دیے تھے اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

FOLLOW US