Wednesday January 22, 2025

پاک فوج نے پھر پاکستان کو بچا لیا، ڈی جی آئی ایس پی آرنے قوم کو اچھی خبر سنا دی

راولپنڈی (نیوزڈیسک)آپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی ،دہشتگردوں کیخلاف آپریشن سبی اور کوہلو کے درمیان بھمبورکے پہاڑی سلسلے میں کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران اسلحہ وگولہ بارود کی بھاری کھیپ برآمدہوئی،برآمد کئے گئے اسلحہ میں راکٹ ،بارودی سرنگیں اور مارٹر گولے شامل ہیں۔

FOLLOW US