Wednesday January 22, 2025

’’ پاکستان ایک شیطانی جال میں پھنس چکا ہے‘‘

لاہور (نیوز ڈیسک) معروف صحافی ندیم ملک نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان ایک شیطانی جال میں پھنس چکا ہے جس سے نکلنے کیلئے انہیں اپنا نقطہ نظر بدلنا ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سینئر اینکرپرسن ندیم ملک کا کہنا تھا کہ ”پاکستان ایک شیطانی جال میں پھنس گیا ہے۔ 35 فیصد قدر میں کمی اور پالیسی ریٹ میں دو گنا اضافے سے آمدنی میں کمی ہوئی جبکہ بہت زیادہ انٹرسٹ ریٹ کے باعث ڈویلپمنٹ کیلئے کوئی پیسہ نہیں رہا لہٰذا جی ڈی پی کی کم شرح، بیروزگاری اور غربت بڑھی۔ اس جال سے نکلنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کو نقطہ نظر میں تبدیلی لانا ہو گی۔“

FOLLOW US