Wednesday January 22, 2025

عمران خان کاحتمی فیصلہ ۔۔۔ یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہوگیا یا نہیں ؟جانیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کرنے کا عندیہ دے دیا، فواد چوہدری اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر مناسب فیصلہ کریں گے، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر مناسب

فیصلہ کریں گے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی گئی ہے جس میں پٹرول کی قیمت میں 11 روپے 92 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 17 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 50 پیسے اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کا فیصلہ 31 مارچ کو کیا جائے گا جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گا۔ پٹرولیم مصنوعات بالخصوص پٹرول کی قیمت میں اس قدر اضافے کی خبر نے عوام کو بھی پریشان کر دیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ اگر پٹرول کی قیمت میں اس قدر اضافہ کیا گیا تو مہنگائی میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے اور اس سے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ بڑھے گا۔

FOLLOW US