Wednesday January 22, 2025

رہا ئی کے وقت نواز شریف کو ایسی کیا با ت کہی گئی کہ انہو ں نے کارکنان سے ”قطع تعلقی“ کر لی، بڑی خبر آگئی

لاہور(نیوز ڈیسک ) شریف میڈیکل سٹی میں مسلسم لیگ ن کے کارکنان کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے، جماعت کا کوئی کارکن میڈیکل سٹی میں داخل نہیں ہو سکے گا، کسی قسم کی نعرے بازی یا بیان بازی نہیں کی جائے گی۔ نواز شریف کی رہائی سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہیں کسی قسم کی سیاسی سرگرمی نہ کرنے کی شرط پر 6 ہفتے کی ضمانت

دی گئی ہے اور اب شریف میڈیکل سٹی میں ن لیگی کارکنان کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے جس سے لگ رہا ہے کہ سیاسی سرگرمیاں نہ کرنے کے حوالے سے خبروں میں صداقت موجود ہونے کا امکان ہے، دوسری جانب مریم نواز شریف بھی اس سے پہلے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کافی متحرک تھیں لیکن اب ان کی جانب سے بھی خاموشی اس بات کی طرف اشارہ کر رہی ہے کہ ایسی کوئی ڈیل ہوئی ہے تاہم اس بارے میں کسی جانب سے کوئی مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔یاد رہے کہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا کاٹ رہے تھے اور انہیں بیماری کی وجہ سے 6 ہفتے کی ضمانت پر رہا کیا گیا ہے اور انہیں اجازت دی گئی ہے کہ وہ جہاں سے چاہیں علاج کروا سکتے ہیں تاہم وہ ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔ قید کے دوران انہوں نے معائنہ کروانے سے انکار کر دیا تھا اور اب ان کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں اور شریف میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹرز نے سابق وزیراعظم کا معائنہ کیا ہے اور اتوار کے روز ان کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے جس کے بعد ان کا علاج شروع کیے جانے کا امکان ہے، فی الحال ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔نواز

شریف کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے دل کی بائیں شریان صحیح کام نہیں کر رہی اس لیے دل کی دھڑکن بار بار غیر متوازن ہو جاتی ہےاس لیے انہیں پیس میکر لگوانے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔

FOLLOW US