Wednesday November 27, 2024

قتل ہونے والے علی رضا عابدی کے آخری دنوں میں کس سے رابطے تھے انھوںنے کس کے نام پر سم کارڈ حاصل کیا تھا تفتیشی اداروں نے موبائل فون ریکارڈ سے سب پتہ چلا لیا

کراچی(سی پی پی) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق رہنما علی رضا عابدی کے قتل کی تحقیقات میں معلوم ہواہے کہ وہ لندن کی کچھ شخصیات سے رابطے میں تھے۔ کیس کی تفتیش میں ایم کیو ایم محمود آباد یوسی کے وائس چیئرمین خرم شہزاد پیش ہوئے۔خرم شہزاد نے بیان دیا کہ علی رضا کے کہنے پر اپنے نام سے انہیں موبائل فون کی نئی سم خرید کر دی تھی، علی رضا کا کہنا تھا میرے نام پر نئی سم نہیں مل سکتی جس پر میں نے شارع فیصل پر واقع ایک موبائل فون کمپنی کی فرنچائز سے نئی سم خرید

کر انھیں دی تھی۔تفتیشی حکام کے سوال پر کہ علی رضا عابدی لندن میں کیوں اور کس سے بات کرتے تھے، اس حوالے سے خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں نہیں جانتے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی حکام نے سراغ لگایا ہے کہ علی رضا عابدی آخری دنوں میں لندن کی کچھ شخصیات سے رابطے میں تھے اور ان کے بیرون ملک رابطوں کے حوالے سے اہم معلومات حاصل کرلی گئی ہیں۔

FOLLOW US