Thursday January 23, 2025

پاک فوج نے اپنی ایک چال سے کشمیریوں کو بھارت سے دور کردیا ہے، سابق بھارتی جنرل کا اعتراف

لاہور(: سابق بھارتی لیفٹیننٹ جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان ہائبرڈ وارجیت چکا ہے،بھارت انفارمیشن وار لڑنا آئی ایس پی آر سے سیکھے،ہائبرڈ وار میں میڈیاسب سے بڑا ہتھیار ہوتا ہے،آئی ایس پی آر نے کشمیریوں اور بھارتیوں کو انڈین آرمی سے الگ کردیا۔ سابق بھارتی کورکمانڈر ناردرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عطاء حسنین نے برطانوی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت انفارمیشن وار لڑنا آئی ایس پی آر سے سیکھے۔

پاکستان نے معلومات میں انتہائی پیشہ ورانہ مہارت دکھائی۔ سابق بھارتی کورکمانڈر نے کہا کہ ہائبرڈ وار میں میڈیا سب سے بڑا ہتھیار ہوتا ہے،آئی ایس پی آر نے ثابت کردیا۔آئی ایس پی آر نے کشمیریوں اور بھارتیوں کو انڈین آرمی سے الگ کردیا۔انہو ں نے کہا کہ روائتی جنگ سے فتح نہیں ملتی۔امریکا نے یہ بات سیکھنے میں 18سال لگا دیے، دنیا میں ہائبرڈ وار کی لہر ہے لوگ ہائبرڈ وار بارے جانتے نہیں ہیں۔ہائبرڈ وار میں پاکستان جیت چکا ہے۔ یہ روایتی جنگ کا نہیں ہائبرڈ وار کا دور ہے۔سابق بھارتی کورکمانڈر نے کہا کہ بحیثیت مجھے پلوامہ جیسے حملے کی توقع تھی۔بھارت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج بھی کشمیری اپنے مئوقف پر ڈٹ کرکھڑے ہوئے ہیں۔

FOLLOW US