Thursday January 23, 2025

اسلام آباد میں اپنی ہی 15سالہ سگی بہن سے بار بار جنسی زیادتی کرنے والے تین بھائیوں کو سزائے موت دلوانے کی تیاریاں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اپنی ہی سگی بہن سے جنسی زیادتی کرنے والے تین بھائیوں کو سزائے موت دلوانے کےلئے چالان تیار کر لیا گیا ہے۔22سے 30سال كکی عمر کے تین بھائی اپنی ہی 15سالہ بہن کوباربار جنسی زیادتی کا نشانہ بنا تے رہے۔ اور ڈرا دھمکا کر زبان بند رکھنے پر مجبور کیا ۔ تفصیلات کے مطابق سگی بہن سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار تین بھائیوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے پولیس کی

جانب سے بتایا گیا ہے تینوں بھائیوں کو سخت ترین سزا دلوانے کی کوشش کی جائے گی۔ اپنی ہی بہن کو جنسی دردندگی کا نشانہ بنانے والے تینوں بھائیوں کیخلاف چالان تیار کر لیا گیا ہے۔ تینوں بھائیوں پر سزائے موت کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ اس حوالے سے اب فیصلہ عدالت کو کرنا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ ملزمان میں سے ایک مذہبی اسکالر ہے جو آن لائن خطبات دیتا تھا۔اس پر الزام عائد ہے کہ اس نے مدرسے میں متاثرہ لڑکی کا ریپ کیا جبکہ دیگر دو ملزمان پیشے کے اعتبار سے مزدور ہیں۔ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کی عمر 15 سال ہے جبکہ ملزمان کی عمریں 22 سے 30 کے درمیان ہیں۔ ملزمان نے متاثرہ لڑکی کو دھمکی دی تھی اور اُسے چپ رہنے کا کہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ 5 بھائی اور 4 بہنوں پر مشتمل ہے اور وہ بنوں سے تعلق رکھتے ہیں لیکن گزشتہ کئی برسوں سے وہ گولڑہ میں رہائش پذیر ہیں۔متاثرہ لڑکی بہن بھائیوں میں چھوٹی تھی اور وہ والدین کے انتقال کے بعد سے بھائیوں کے ساتھ رہ رہی تھی۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے مرحوم والد کے ڈاکٹر دوست تک رسائی حاصل کی اور ان کے کلینک کا دورہ کرکے متاثرہ لڑکی سے بیان ریکارڈ کیا۔ انسپکٹر ارشد علی نے بتایا کہ کلینک میں موجود ڈاکٹرز اور مقامی بزرگ رہنماؤں نے پولیس کو بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے الزامات پر ملزمان سے سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے اس گھناؤنے جُرم کا اعتراف کرلیا۔جس کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا اورپولیس نے انہیں گرفتار کیا۔ ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ ملزمان نے 3 روز کے جسمانی ریمانڈ کے درمیان بھی اعتراف جُرم کیا۔جس کے بعد گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ جبکہ عدالت کی جانب سے مزید احکامات تک متاثرہ لڑکی کو حفاظتی مرکز منتقل کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔

FOLLOW US