Wednesday January 22, 2025

ہفتے کو عام تعطیل کا اعلان

لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے حضرت مادھو لعل حسین کے سالانہ عرس مبارک(میلہ چراغاں)کی مناسبت سے 30مارچ بروز ہفتہ کومقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ۔ ضلع لاہور میں تمام سکول و ضلعی سرکاری ادارے 30 مارچ کو بند رہیں گے، چھٹی کا اطلاق، پنجاب سول سیکرٹریٹ کے ملازمین پر نہیں ہوگا، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے لاہور میں مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، لاہور میں تاریخی میلہ چراغاں کے موقع پر ہر سال مقامی تعطیل ہوتی ہے۔

FOLLOW US