Wednesday January 22, 2025

علیم خان نے بغاوت کر ڈالی پارٹی کے کئی فیصلوں کو ناقابل قبول قرار دے ڈالا

لاہو ر(مانیٹرنگ ڈیسک)علیم خان نے اپنی گرفتاری کے بعد اپنی جماعت کے رویے کو مایوس کن اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے کئی فیصلوں پر کڑی تنقید کرڈالی ہے۔ نیب کی قید میں موجود رکن پنجاب اسمبلی علیم خان کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے وزیراعظم عمران خان کے وفادار رہے ہیں، انہیں امید ہے کہ عمران خان بھی ان پر بھروسہ کرتے ہیں۔ تاہم علیم خان نے اپنی ہی جماعت تحریک انصاف کے کچھ رہنماوں خاص کر وزراء پر تنقید کی ہے۔ علیم خان نے اپنی جماعت اور حکومت سے سوال کیا ہے

کہ جو لوگ مسلم لیگ ن کی سابقہ حکومت میں وزیر تھے، وہ موجودہ حکومت میں بھی وزیر کیسے بن گئے۔علیم خان نے اپنی جماعت کی قیادت پر نظریاتی کارکنوں اور رہنماوں کو ترجیح دینے کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیر اور رکن پنجاب اسمبلی علیم خان کو کچھ عرصہ قبل نیب نے ناجائز اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا۔ نیب کی جانب سے علیم خان کیخلاف تحقیقات کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ اس دوران علیم خان نیب کی حراست میں ہی موجود ہیں۔

FOLLOW US